Tuesday, April 23, 2024

امریکی صدر کا روس کیساتھ ہونیوالے انٹرمیڈیٹ نیوکلئر پیکٹ سے نکلنے کا اعلان

امریکی صدر کا روس کیساتھ ہونیوالے انٹرمیڈیٹ نیوکلئر پیکٹ سے نکلنے کا اعلان
October 21, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کیساتھ ہونے والے انٹرمیڈیٹ نیوکلئر پیکٹ سے نکلنے کا اعلان کر دیا۔ نیواڈا میں انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روسی حکومت مسلسل معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ ایسے میں ان کے لیے معاہدے پر برقرار رہنا ممکن نہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ روس اور چین کے ساتھ مختلف امور پر نئے معاہدوں کی ضرورت ہے۔ نیوکلیئر پیکٹ امریکا اور روس کے درمیان 1987 میں طے پایا تھا ۔ معاہدے کے تحت روس اور امریکا اپنے یورپین اتحادیوں کے تحفظ کے ضامن ہیں ۔ معاہدے پر اس وقت کے سابق امریکی صدر رونلڈ ریگن اور سابقہ سوویت یونین کے صدر گوربا چوف نے آٹھ دسمبر 1987 کو وائٹ ہاؤس میں دستخط کیے تھے۔