Saturday, April 20, 2024

امریکی صدر کا بیان مثبت ، خیر مقدم کرتے ہیں ، شاہ محمود قریشی

امریکی صدر کا بیان مثبت ، خیر مقدم کرتے ہیں ، شاہ محمود قریشی
February 28, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے  پاکستان  اور بھارت کے مابین کشیدگی پر کردار ادا  کرنے کے بیان کا خیر مقدم کیا۔ چینل 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خوشی ہے ڈونلڈ ٹرمپ نے معاملے پر کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ، ان کا بیان مثبت ہے ، ہم خیر مقدم کرتے ہے ۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  ہم بھی دہشتگردی سے متاثر ہوئے ہیں، ہمارے 70 ہزار کے قریب  لوگ شہید ہوئے ہیں ، افواج پاکستان نے خطے کے امن کے لئے قربانیاں دی ہیں ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان  کی پالیسی کے خلاف خود بھارت میں سے آوازیں اٹھ رہی ہیں ، بھارتی پالیسی سے  مقبوضہ کشمیر کے عوام متنفر ہوئے ہیں ، لوگوں کے دل ٹوٹے ہیں ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اب ہندوستان کو سوچنا چاہئے کہ پاکستان میں ایک نئی حکومت ، نئی سوچ  ہے ، یہ  نیا پاکستان ہے جس کا فکر اور سوچ کا انداز مختلف ہے ۔