Saturday, April 20, 2024

امریکی صدر کا ایران کے خلاف مزید معاشی پابندیاں لگانے کا اعلان

امریکی صدر کا ایران کے خلاف مزید معاشی پابندیاں لگانے کا اعلان
September 25, 2018
نیو یارک ( 92 نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید معاشی پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا، جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ 5 نومبر سے ایرانی تیل کی فروخت پر پابندی لگائیں گے،تمام ممالک ایران کو اس کے جارحانہ رویے پر تنہا کریں۔ ڈونلڈٹرمپ نے اپنے خطاب میں اپنی حکومت کے گن گاتے ہوئے کہا کہ دو سال سےبھی کم عرصے میں ہماری حکومت نے وہ کام  کیے جو تاریخ میں کسی نے نہیں کیے۔ ٹرمپ کے ان الفاظ کے ساتھ ہی جنرل اسمبلی کا ہال طنزیہ ہنسی سے گونج اٹھا۔ خود امریکہ صدر بھی اپنے غیر سنجیدہ دعوے پر کھسیانی ہنسی ہنس دیئے ۔