Friday, March 29, 2024

امریکی صدر کا اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کیلئے بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن کا اعلان

امریکی صدر کا اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کیلئے بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن کا اعلان
December 3, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن نے اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کیلئے بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن کا اعلان کر دیا۔

 نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری لینڈ میں خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا موسم سرما کے دوران کورونا کیسز بڑھیں گے۔ لاک ڈاؤن حکمت عملی کا حصہ نہیں۔ افراتفری کی بجائے سائنسی بنیادوں پر کام کریں گے۔ انشورنس کمپنیاں گھروں میں مفت کورونا ٹیسٹ کی سہولت فراہم کریں گی۔

ادھر امریکی صدر نے امریکا میں آنے کیلئے نئی سفری ہدایات جاری کر دیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکا آنے سے ایک روز قبل کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دے دیا گیا۔