Friday, April 19, 2024

امریکی صدر کا اسرائیل سے جنگ بندی کا مطالبہ کرنے سے گریز

امریکی صدر کا اسرائیل سے جنگ بندی کا مطالبہ کرنے سے گریز
May 18, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیل کی بھرپورحمایت کے عزم کو دہرایا۔

امریکی بے حسی کھل کر سامنے آ گئی۔ امریکی صدر نے اسرائیلی بربریت کی حمایت کر دی۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفون پر بات کی۔ صدر بائیڈن نے کھل کر جنگ بندی کا مطالبہ کرنے سے گریز کیا۔ بائیڈن نے شہریوں کے تحفظ کیلئے اسرائیلی اقدامات کی حوصلہ افزائی کی۔

بس دبے لفظوں میں جو بائیڈن نے کہا کہ امریکا، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے۔ صرف یہی نہیں، بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو نہتے فلسطینیوں کے خلاف مزید اسلحہ دینے کی منظوری بھی دے دی۔ امریکا 735 ملین ڈالر کا مخصوص اسلحہ اسرائیل کو فروخت کرے گا۔

ان عنایتوں پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے جوبائیڈن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کا مشترکہ اعلامیہ رکوانے پر آپ کے مشکور ہیں۔