Thursday, April 18, 2024

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسری بار مواخذے کی راہ ہموار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسری بار مواخذے کی راہ ہموار
January 14, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسری بار مواخذے کی راہ ہموار ہو گئی۔ امریکی ایوان نمائندگان میں مواخذے کی قرار داد منظور کر لی گئی۔

قرار داد کے حق میں 232، مخالفت میں 197 ووٹ پڑے۔ مواحذے کے حق میں ووٹ دینے والوں میں 10 ری پبلکن ارکان بھی شامل ہیں۔

امریکی صدر پر شہریوں کو بغاوت پر اکسانے کا الزام ہے۔ ایوان نمائندگان کے بعد مواخذے کا معاملہ سینیٹ میں بھیجا جائے گا۔ ڈیمو کریٹ اکثریت والی سینیٹ میں بھی منظوری کا امکان ہے۔

 ادھر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی سمری پر بحث کے دوران اسپیکر نینسی پلوسی برس پڑیں۔ انہوں نے کہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملک کیلئے واضح خطرہ ہیں۔ انہیں ہر صورت جانا چاہئے۔ ٹرمپ ہمارے ملک کے خلاف مسلح بغاوت کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے حالیہ الیکشن کے بارے متعدد جھوٹ بول کر جمہوریت کو نقصان پہنچایا۔