Saturday, April 27, 2024

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوست اور وکیل مائیکل کوہن کیخلاف مجرمانہ تحقیقات شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوست اور وکیل مائیکل کوہن کیخلاف مجرمانہ تحقیقات شروع
April 14, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوست اور وکیل مائیکل کوہن کیخلاف مجرمانہ اقدام کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے ہر دوسرے دن نئی مشکل کھڑی ہوتی ہے۔ اب انکے قریبی ساتھی اور وکیل مائیکل کوہن کو امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے مجرمانہ اقدام کی تحقیقات کا سامنا ہے۔ مائیکل کوہن پر الزام ہے کہ انہوں نے صدر ٹرمپ پر الزام لگانے والی اداکارہ سٹارمی ڈینیل سے متعلق دستاویزات قبضے میں لینے کیلئے آنے والی ایف بی آٗئی ٹیم کے اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت کی تھی۔ امریکی محکمہ انصاف نے کہا کہ مائیکل کوہن کو مقدمے کا سامنا کرنا ہو گا۔