Friday, April 19, 2024

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے پر برطانوی عوام سراپا احتجاج

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے پر برطانوی عوام سراپا احتجاج
July 14, 2018
لندن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے پر برطانیہ کے عوام سراپا احتجاج بن گئے ۔ دارالحکومت لندن کی سڑکوں پر شہریوں کا جم غفیر امڈ آیا۔ شرکا نے  ٹرمپ  کی پالیسیوں کو دنیا کیلئے خطرہ قرار دے دیا ۔ احتجاج کا اغاز پارلیمنٹ کے اوپر  چھ میٹر اونچا غصے سے بھرا ''بے بی ٹرمپ'' کا غبارہ اڑا کر کیا گیا۔ شہر بھر میں مختلف گروپوں کی جانب سے احتجاجی  ریلیاں نکالی گئیں جس میں ہر رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے  اڑھائی لاکھ افراد شریک ہوئے ۔ ٹرافالگر اسکوائر شہریوں سے کچھا کھچ بھر گیا۔ ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے  شرکا نے  ٹرمپ کی متنازعہ پالیسیوں اور متعصبانہ ذہنیت کیخلاف خوب دل کی بھڑاس نکالی ۔ دوسری جانب  ڈونلڈ ٹرمپ نے احتجاج کے باعث  لندن  جانے سے گریز کیا اور اہلیہ میلانیہ کےہمراہ ونڈزر کاسل میں ملکہ الزبتھ سے ملاقات کی ۔ اس کے بعد وہ سکاٹ لینڈ کیلئے روانہ ہو گئے ۔