Saturday, April 27, 2024

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پرسنل اسسٹنٹ میڈلین ویسٹر ہاؤٹ سے استعفیٰ لے لیا گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پرسنل اسسٹنٹ میڈلین ویسٹر ہاؤٹ سے استعفیٰ لے لیا گیا
August 31, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) خاندانی معلومات لیک کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پرسنل اسسٹنٹ  میڈلین ویسٹر ہاؤٹ سے استعفیٰ لے لیا گیا۔ انتیس سالہ میڈلین ویسٹر ہاؤٹ نے  گزشتہ ماہ نیوجرسی  میں عشائیے کے دوران صحافیوں سے  ٹرمپ خاندان سے متعلق ذاتی معلومات شیئر کی تھیں۔ میڈلین ویسٹر ہاؤٹ دور صدارت کے پہلے روز سے ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ تھیں۔ ٹرمپ انتظامیہ میں شامل ہونے سے قبل انہوں نے  ری پبلکن نیشنل کمیٹی کی  اسسٹنٹ چیف آف اسٹاف  کی حیثیت سے خدمات سرانجام دی تھیں۔ وائٹ ہاؤس نے  میڈلین ویسٹر ہاؤٹ کے استعفے پر تبصرے سے گریز کیا ہے ۔