Friday, March 29, 2024

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کیخلاف ایک بار پھر ہرزہ سرائی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کیخلاف ایک بار پھر ہرزہ سرائی
November 19, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کیخلاف ایک بار پھر ہرزہ سرائی کی۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ  دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی تمام قربانیاں بھول گئے۔ ٹرمپ  نے پاکستان پر جھوٹے اور گھناؤنے الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو میں پاکستان کی امداد کے روکنے کے فیصلے کے دفاع میں کہا کہ پاکستان نے القاعدہ کے لیڈر اسامہ بن لادن کی مدد کی اور پاکستان کو اسکی موجوگی کا علم تھا۔ ٹرمپ کی ہرزہ سرائی یہیں نہیں رکی۔ ٹرمپ نے مزید کہا ہم پاکستان کو سالانہ 1.3 ارب ڈالر دیتے رہے اور وہ امداد ہم نے اس لیے روکی کہ پاکستان نے ہمارے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔ اس سے قبل ٹرمپ نے پاکستان پر دہشتگردوں کیخلاف ناکافی اقدامات کا الزام لگاتے ہوئے تین سو ملین ڈالر کی امداد بند کردی تھی۔