Friday, May 3, 2024

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلسطین کی امداد روکنے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلسطین کی امداد روکنے کی دھمکی
January 3, 2018

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک مرتبہ پھر آپے سے باہر۔ فلسطین کی امداد روکنے اور شمالی کوریا کو نیوکلئیر حملے کی دھمکی دے ڈالی۔

سال دو ہزار اٹھارہ آگیا لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متنازعہ بیانات دینے سے باز نہیں آئے۔

پاکستان اور ایران کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کیخلاف ٹویٹ داغ دیا۔ کہا کہ امریکا صرف پاکستان کو نہیں بلکہ دیگر ممالک کو امدادی رقم دیتا ہے۔

فلسطین کو سالانہ کروڑوں ڈالر امداد دی جاتی ہے لیکن بدلے میں پذیرائی نہیں ملتی۔ فلسطین اسرائیل کیساتھ امن معاہدے پر مذاکرات بھی نہیں کرنا چاہتا تو پھر کیوں اسے امداد دینا جاری رکھا جائے۔

اس ٹویٹ کے تھوڑی دیر بعد ٹرمپ نے شمالی کوریا کیخلاف دھمکی آمیز ٹویٹ کرڈالی۔ انہوں نے کہا کہ کم جانگ اُن کو بتانا چاہتے ہیں کہ ان کے پاس بھی ایٹم بم کا بٹن موجود ہے جو زیادہ بڑا اور طاقتور ہے۔

ٹرمپ کے اس غیرذمہ دارانہ رویے پر اُن پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔