Tuesday, April 16, 2024

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین کیساتھ جلد ہی تجارتی معاہدے کا عندیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین کیساتھ جلد ہی تجارتی معاہدے کا عندیہ
December 16, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کیساتھ جلد ہی تجارتی معاہدے کا عندیہ دے دیا۔ ٹوئٹر پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  چین چاہتا ہے کہ اس کیساتھ بڑا اور جامع معاہدہ ہو جو کہ بہت جلد ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے امریکی گاڑیوں اور آٹو پارٹس پر اضافی ڈیوٹی عائد نہ کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ تجارتی جنگ سے اُس کی معاشی ترقی کمزور ہوئی ہے۔ چین نے گزشتہ روز امریکی گاڑیوں اور آٹو پارٹس پر اضافی ڈیوٹیاں چالیس سے پندرہ فیصد کرنے کا اعلان کیا تھا۔