Monday, May 13, 2024

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جنگی جرائم میں ملوث دو فوجی افسروں کیلئے عام معافی کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جنگی جرائم میں ملوث دو فوجی افسروں کیلئے عام معافی کا اعلان
November 16, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگی جرائم میں ملوث دو فوجی افسروں کیلئے عام معافی کا اعلان کر دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے آرمی میجر" میتھیو گولسٹائن" اور لیفٹننٹ" کلِنٹ لورینس"کیلئے عام معافی کا اعلان کیا۔ دونوں افسران کو افغانستان میں تعیناتی کے دوران جنگی جرائم کا مرتکب پایا گیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے نیوی افسر "ایڈی گیلاگار" کو پرانے عہدے پر بحال کر دیا۔ ایڈی گیلاگار کو رواں سال جولائی میں عراقی قیدی کی لاش کیساتھ تصویر کھینچنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا جس پر ان کی تنزلی کردی گئی تھی ۔ اس سے قبل وزیر دفاع مارک ایسپر اور سینئر عسکری حکام نے ٹرمپ کو عام معافی نہ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا اس سے فوج میں عدالتی نظام کی ساکھ متاثر ہوسکتی ہے ۔