Thursday, May 9, 2024

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بار پھر کم جونگ ان پر اعتماد کا اظہار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بار پھر کم جونگ ان پر اعتماد کا اظہار
May 26, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو 4 روزہ دورے پرجاپان میں ہیں، نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر لکھا کہ شمالی کوریا کے ہتھیاروں کے تجربوں سے  انہیں کوئی پریشانی نہیں۔ ٹرمپ نے لکھا اگرچہ شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی قرادادوں کی خلاف ورزی کی ہے لیکن  پھر بھی مذاکرات ہو سکتے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ کم جونگ ان اپنے وعدوں کا پاس کریں گے۔ صدر ٹرمپ اورجاپانی وزیراعظم شنزو ایبے کے مابین ملاقات میں پرشمالی کوریا کا ایشوسرفہرست رہے گا۔