Friday, March 29, 2024

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنی پہلی قومی سلامتی پالیسی کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنی پہلی قومی سلامتی پالیسی کا اعلان
December 19, 2017

نیو یارک (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پہلی قومی سلامتی پالیسی کا اعلان کر دیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کی نئی اور اپنی پہلی قومی سلامتی پالیسی میں امریکا کو ایک دفعہ پھر عظیم بنانے کا عزم دہرایا ہے۔
پُر تشدد انتہا پسندی اور قدامت پسندی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ سماجی میڈیا کے استعمال پر خصوصی نظر رکھی جائے گی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کا مستقبل روشن دیکھنا چاہتا ہوں۔ عراق اور شام سے دائش کا مکمل خاتمہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی دہشت گرد کو امریکہ آنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کے لئے امریکا پاکستان کی مدد کرے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق کہا کہ ایران کو ایٹمی طاقت نہیں بننے دیا جائے گا۔
نئی امریکی پالیسی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے روسی اور چینی صدور سے دوستانہ رویے کے بر عکس دونوں ملکوں کیلئے سخت الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔
اعلان میں کہا گیا کہ روس اور چین امریکا کی طاقت، رسوخ اور مفادات کا چیلنج کرتے ہیں۔ انہیں کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔ دونوں ممالک امریکا کو ایشیا میں تنہا کرنا چاہتے ہیں۔ ایسا نہیں ہو گا۔