Tuesday, May 14, 2024

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماحولیاتی تباہی کے انتباہ کو مسترد کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماحولیاتی تباہی کے انتباہ کو مسترد کر دیا
January 21, 2020
برن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹرین ٹری منصوبے کا حصہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے ماحولیاتی تباہی کے انتباہ کو مسترد کر دیا۔ سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں پچاسویں سالانہ ورلڈ اکنامک فورم کا آغاز ہو گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فورم سے خطاب میں اپنی معاشی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اقتدار سنبھالا تو امریکی معیشت خراب تھی۔ امریکی ورکنگ کلاس کے لیے کوئی کام نہیں کیا گیا تھا۔ ٹرمپ نے کہا کہ اُنہوں امریکیوں کے مفاد میں معاشی اقدامات کیے، اُن کے دور میں بے روزگاری میں ریکارڈ کمی آئی۔ تاریخ کے سب سے بڑے ٹیکس ریفارم متعارف کرائے جس سے امریکا سرمایہ کاری کیلئے بہترین ملک بن چکا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی ہم منصب شی جنگ پنگ کو اپنا بہترین دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ تجارتی تنازعے کے باوجود چین کیساتھ بہترین تعلقات ہیں ۔ امریکی صدر نے بریگزت کے بعد برطانیہ کے ساتھ نئے تجارتی معاہدے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔