Wednesday, April 24, 2024

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی ایمرجنسی نافذ کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی  ایمرجنسی نافذ کر دی
February 16, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے فنڈنگ کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے قومی  ایمرجنسی نافذ کردی ۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد  پر  دیوار کی فنڈنگ کیلئے  قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ میکسیکو سے جرائم پیشہ افراد اور منشیات کی روک تھام کیلئے دیوار انتہائی ضروری ہے ۔ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن اُن کے اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی اور  ہوسکتا ہے  وہ اس کیخلاف فیصلہ دے دے تاہم وہ اس کا بھرپور دفاع کریں گے ۔ ایمرجنسی نافذ ہونے  سے صدر ٹرمپ کو فنڈنگ کیلئے کانگریس کی منظوری درکار نہیں ہو گی ۔ کانگریس  پہلے ہی  دیوار کی تعمیر کیلئے  ایک اعشاریہ سات ارب ڈالر کی منظوری دے چکی ہے ۔ باقی رقوم  فوج اور دیگر اداروں سے حاصل کی جائیگی ۔ دوسری جانب ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی  اور  ڈیموکریٹک پارٹی کے  ارکان نے   ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اِسے آئین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔