Thursday, March 28, 2024

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  غزہ کو  20 کروڑ ڈالرامداد معطل کردی 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  غزہ کو  20 کروڑ ڈالرامداد معطل کردی 
August 25, 2018
وائٹ ہاؤس( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  غزہ کو  20 کروڑ ڈالرامداد معطل کردی  ، دوسری طرف امداد روکے جانے پرحنان عشراوی نے کہا ہے ٹرمپ فلسطینیوں کو بلیک میل کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں لیکن فلسطینی عوام اور قیادت  دباؤ  میں نہیں آئیں گے  ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کو ملنے والی امدادی رقم میں مزید کمی کردی ،نیا حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا جس کے مطابق غزہ کو دی جانے والی 20 کروڑ ڈالر کی معاشی امدادمعطل کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ امریکی حکام کا کہناہےکہ غزہ کو دی جانیوالی رقم کو زیادہ اہم منصوبوں میں استعمال کیاجائےگا ،امریکی صدر کے اس فیصلے کے بعدشامی سفیروں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا سامناہے۔ امریکی صدر کے اقتدار میں آنے کے بعد شام اور امریکا کے درمیان تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں،امریکہ  پہلےبھی فلسطین سے متعلق اقوامِ متحدہ کی ساڑھے چھ کروڑ ڈالر کی امداد روک چکاہے۔