Friday, March 29, 2024

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جان کیلی کی سبکدوشی کی تصدیق کردی

امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے جان کیلی کی سبکدوشی کی تصدیق کردی
December 9, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف جان کیلی رواں ماہ کے اختتام تک اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جان کیلی کی سبکدوشی کی تصدیق کر دی ہے ۔ اپنے ایک پیغام میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جان کیلی نے دو سال تک اپنا کام بخوبی نبھایا، وہ ایک عظیم شخص ہیں ۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ وائٹ ہاؤ س کے نئے چیف آف اسٹاف کا اعلان ایک دو روز میں کر دیں گے ۔ جان کیلی اور ٹرمپ کے مابین کئی ماہ سے کشیدگی چل رہی تھی۔ جان کیلی پر الزام تھا کہ انہوں نے ٹرمپ کو بیوقوف قرار دیا تھا تاہم انہوں نے ہمیشہ اس الزام کی تردید کی۔ جان کیلی اس تعیناتی سے پہلے داخلی امور کے محکمے کے سربراہ تھے۔