Friday, April 19, 2024

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
September 5, 2018
نیو یارک ( 92 نیوز) معروف صحافی باب وُڈ ورڈ کی کتاب  فِیئر ٹرمپ ان دی وائٹ ہاؤس  میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے ۔ دوسری جانب امریکی صدر نے کتاب کا مقصد امریکا کے مڈٹرم الیکشن متاثر کرنا قرار دے دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ سال شامی ہم منصب بشارالاسد کو قتل کروانا چاہتے تھے  لیکن وزیر دفاع  جیمز میٹس نے نظر انداز کردیا۔ چیف آف سٹاف جان  کیلی نے ٹرمپ کو بے  وقوف قرار دیا ،  وزیر دفاع  جیمز میٹس نےبھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذہنیت کو چھٹی جماعت کے طالب علم سے تشبیہ دی۔ معروف صحافی باب وُڈ ورڈ کی کتاب  فِیئر ٹرمپ ان دی وائٹ ہاؤس 11 ستمبر کو شائع ہونیوالی اس کتاب میں  ٹرمپ انتظامیہ میں  افراتفری کی منظر کشی کی گئی ہے  ۔ دوسری جانب کتاب سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی رد عمل سامنے آگیا ، ٹرمپ نے کہا کہ  کتاب کا مقصد صرف اور صرف ملک کے مڈ ٹرم الیکشنز پر اثرانداز ہونا ہے ، جیمز میٹس اور اور سارا سینڈرس نے بھی کتاب کے مواد کو من گھڑت کہانیاں قرار دے دیا۔