Wednesday, May 15, 2024

امریکی صدر ٹرمپ کی حکومتی شٹ ڈاؤن ختم کرنے کیلئے نئی تجاویز کو ڈیموکریٹس نے رد کر دیا

امریکی صدر ٹرمپ کی حکومتی شٹ ڈاؤن ختم کرنے کیلئے نئی تجاویز کو ڈیموکریٹس نے رد کر دیا
January 20, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومتی شٹ ڈاؤن ختم کرنے کیلئے نئی تجاویز پیش کر دیں جنہیں ڈیموکریٹس نے رد کر دیا۔ ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے خطاب میں ٹرمپ نے عارضی اسٹیٹس رکھنے والے تارکین وطن یعنی ڈریمرز کیلئے تین سالہ پلان کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈریمرز کو امریکہ سے بے دخل نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بنا دستاویزات امریکہ میں گھسنے والے تارکین کو تحفظ دینے کا بھی  اعلان کیا ،تاہم ٹرمپ نے اسکے بدلے ڈیموکریٹس سے میکسیکو بارڈر پر سٹیل کی باڑ لگانے کیلئے 5.7 ارب ڈالرکا بل منظور کرنے کا مطالبہ پھر دہرا دیا ۔ ٹرمپ نے تارکین کی امداد کیلئے 800 ملین ڈالر اور ڈرگ پروٹیکشن پالیسی کیلئے 805 ملین ڈالر مختص کرنے کی تجویز دی ۔ دوسری جانب ڈیموکریٹس نے ڈریمرز کیلئے ٹرمپ کی تجاویز کو ناکافی قراردیکر مسترد کر دیا۔ صدر ٹرمپ اور ڈیموکریٹس کی ہٹ دھرمی سے امریکا میں عارضی حکومتی شٹ ڈاؤن جاری ہے جس کی وجہ سے نظام حکومت بری طرح متاثر ہوا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق عارضی  شٹ ڈاؤن سے وفاقی حکومت کے بیس فیصد محکموں کے  آٹھ لاکھ ملازمین  متاثر  ہورہے ہیں جن میں سے تین لاکھ کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔ موجودہ شٹ ڈاؤن امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن قرار پا چکا ہے ، اس سے پہلے 1995 میں بل کلنٹن کے دور میں 21 دن تک شٹ ڈاؤن رہا اور سابق امریکین صدر جمی کارٹر کے دور میں 19دن تک شٹ ڈاؤن رہا۔ 2013میں باراک اوباما امریکہ کے صدر تک جب 17 دن تک شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں حکومتی معاملات ٹھپ رہے۔ امریکی صدر رونالڈ ریگن کے دور میں اب تک سب سے ذیادہ شٹ ڈاؤن ہوئے ہیں جن تعداد 8 تھی جس کا دورانہ 28 دن تھا۔ ریگن کے بعد جمی کارٹر نے اپنے دور میں 6 شٹ ڈاؤن لگائے جس سے 67 دن تک حکومتی معاملات مثاتر رہے۔ جارج ایچ ڈبلیوبش  کے دور میں 1 شٹ ڈاؤن ہوا جو 5 دن تک رہا۔ جیرالڈ فورڈ کو بھی اپنے دور میں 1 ہی شٹ ڈاؤن کا سامنا رہا جو 12 دن تک جاری رہا۔ بل کلنٹن نے 2 شٹ ڈاؤن کا 28 دن تک سامنا گیا جبکہ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اب تک 3شٹ ڈاؤن کرچکے ہیں اور موجودہ شٹ ڈاؤن امریکی تاریخ کا سب سے طویل ترین شٹ ڈاؤن بن چکا ہے۔