Thursday, April 25, 2024

امریکی صدر ٹرمپ کا ریاست وسکونسن کے شہر کینوشا کا دورہ

امریکی صدر ٹرمپ کا ریاست وسکونسن کے شہر کینوشا کا دورہ
September 2, 2020

نیویارک ( 92 نیوز) امریکی صدر کا ریاست وسکونسن کے شہر کینوشا کا دورہ، پولیس گردی کے باعث مفلوج ہو جانے والے جیکب بلیک سے تو نہ ملے لیکن مظاہروں میں املاک کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لینے ضرور پہنچ گئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ گول میز کانفرنس میں بھی شرکت کی ، ٹرمپ نے نہ صرف سیکورٹی اداروں میں منظم نسل پرستی سے انکار کیا بلکہ مظاہروں کو مقامی دہشتگردی قرار دے دیا۔

امریکی صدر نے مخالفین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیں بازو کے غیر ذمہ دار سیاستدان اپنی قوم اور اداروں کو ظالم اور نسل پرست ثابت کرنے میں لگے ہوئے ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ نے مقامی پولیس کیلئے ایک  ملین ڈالر، کاروباری طبقے کیلئے4 ملین ڈالر اور وسکونسن میں عوامی تحفظ کی مجموعی صورتحال میں بہتری کیلئے 42 ملین ڈالر دینے کا بھی اعلان کیا۔