Wednesday, April 24, 2024

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے والدین کی ٹیکس چوری میں مدد کی ، امریکی اخبار کی رپورٹ

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے والدین کی ٹیکس چوری میں مدد کی ، امریکی اخبار کی رپورٹ
October 3, 2018
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے والدین کی  ٹیکس چوری میں مدد کی ، امریکی اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ نے تہلکہ  مچا دیا، رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اُن کے اہلخانہ کئی عشروں تک ٹیکس فراڈمیں ملوث رہے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلات میں کمی نہ ہوسکی، جنسی سیکنڈل کے بعد ٹیکس سکینڈل میں بھی پھنس گئے، امریکی اخبار نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیکس چوری کے حوالے سے نئی رپورٹ شائع کردی۔ امریکی اخبار کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کےبہن بھائیوں نے کروڑوں ڈالر چھپا کر نئی جائیدادیں بنانے میں اپنے والد کی مدد کی، اس سلسلے میں انہوں نے اپنے بہن بھائیوں کیساتھ مل کر ایک جعلی کارپوریشن بھی قائم کی تھی۔ رپورٹ میں مزید انکشاف کیاگیاہے کہ تین برس کی عمر میں ڈونلڈ ٹرمپ کی سالانہ آمدنی دو لاکھ ڈالر تھی اور  دعوؤں کے برعکس انہیں ورثے میں 413ملین ڈالر ملے تھے۔ سنسنی خیز رپورٹ سامنے آنے کے بعد نیو یارک  کے  حکام نے تحقیقات کا اعلان کردیا ہے ، دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے باقی خبروں کی طرح اس  خبر کو بھی من گھرٹ قرار دیا ہے۔