Tuesday, April 23, 2024

امریکی صدر ٹرمپ نے الیکشن سکیورٹی ایجنسی کے اعلیٰ عہدیدار کو برطرف کر دیا

امریکی صدر ٹرمپ نے الیکشن سکیورٹی ایجنسی کے اعلیٰ عہدیدار کو برطرف کر دیا
November 18, 2020

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن سکیورٹی ایجنسی کے اعلیٰ عہدیدار کرسٹوفر کریبس کو فوری طور پر ان کے عہدے سے برطرف کر دیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹرمپ نے لکھا کہ کرسٹوفرکریبس کا الیکشن سکیورٹی کے حوالے سے بیان انتہائی غلط تھا ، ان الیکشن میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں اور دھاندلی ہوئی۔

اس لیے کرس کریبس کو فوری طور پر سائبر سکیورٹی اینڈ انفرااسٹرکچر سکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر کے عہدے سے برطرف کیا جاتا ہے ،  سائبر سکیورٹی اینڈ انفرا اسٹرکچر سیکورٹی ایجنسی نے دوسرے اداروں کے ساتھ مشترکہ بیان میں ٹرمپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے حالیہ صدارتی انتخابات کو تاریخ کے شفاف ترین الیکشن میں سے ایک قرار دیا تھا۔