Saturday, April 27, 2024

امریکی صدر نے چین سے تعلقات ختم کرنے کی دھمکی دے دی

امریکی صدر نے چین سے تعلقات ختم کرنے کی دھمکی دے دی
May 15, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے تعلقات ختم کرنے کی دھمکی دے دی۔ ٹرمپ نے کورونا سے نمٹنے کے حوالے سے چین پر ایک بار پھر تنقید بھی کی اور کہا امریکا بہت کچھ کر سکتا ہے۔ چین سے تعلقات بھی منقطع کر سکتا ہے۔ اگر سارے تعلقات منقطع کر دیں تو 500 ارب ڈالر بچا سکتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا چینی صدر شی جن پنگ سے بات کرنے کی کوئی خواہش نہیں۔ چین کے کورونا پر قابو پانے میں ناکامی پر اس سے تعلقات منقطع کیے جا سکتے ہیں۔ قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا چین مجھے دوبارہ صدارتی الیکشن جیتنے سے روکنا چاہتا ہے۔ چین جوبائیڈن کو جتوانا چاہتا ہے تاکہ دباؤ کم ہو سکے۔ بہت سے آپشنز زیر غور ہیں، جواب میں بہت کچھ کیا جا سکتا ہے۔ چین نے جس طرح کورونا وبا کا معاملہ ہینڈل کیا اس سے لگتا ہے وہ مجھے ہرانا چاہتا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا سماجی دوری کی گائیڈ لائنز میں مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ ویکسین کے ساتھ یا اس کے بغیر بھی معیشت کو مکمل طور پر طور بحال کرنا چاہتا ہوں ۔ ان کا کہنا تھا ظاہر ہے کہ ہمیں اس وبا کے ختم ہونے تک انتظار کرنا پڑیگا، یہ ختم ہوجائیگی۔