Monday, May 13, 2024

امریکی صدر نے پلوامہ حملے کو خوفناک قرار دیدیا

امریکی صدر نے پلوامہ حملے کو خوفناک قرار دیدیا
February 20, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پلوامہ حملے کو خوفناک قرار دیدیا۔ پلوامہ حملے پر امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ بھی بول پڑے۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پلوامہ حملےکو بھیانک قرار دیدیا اور کہا یہ ایک مشکل وقت ہے ، کیا ہی اچھا ہو اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر ہو جائیں۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ انہیں حملے سے متعلق رپورٹس مل رہی ہیں اور وہ اس معاملے پر کسی مناسب وقت میں بات کریں گے۔ ادھر امریکی ریاستی امور کے ترجمان رابرٹ پلاڈینو نے بھی میڈیا سے گفتگو میں پلوامہ حملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کو بھارت کیساتھ تعاون کی بھی تلقین کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پلوامہ حملے کی تحقیقات میں بھرپور تعاون کرنا چاہیے جبکہ حملے کے ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی بھی کی جائے۔