Wednesday, April 24, 2024

امریکی صدر نے میکسیکو سرحد پر دیوار کی بجائے باڑ کی تجویز دیدی

امریکی صدر نے میکسیکو سرحد پر دیوار کی بجائے باڑ کی تجویز دیدی
January 7, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو سرحد پر دیوار بنانے کے اپنے مطالبے کو تو نہ چھوڑا البتہ حالات کی نزاکت دیکھتےہوئے  لچک کا مظاہرہ کیا اور دیوار کی بجائے سٹیل کی باڑ لگانے کی تجویز دیدی۔ امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن 17ویں روز میں داخل ہو چکا ہے،   ایسے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دیوار بنانے کے مطالبے سے ہٹ گئے اور  میکسیکو سرحد پر کنکریٹ کی  دیوار بنانے کی بجائے اسٹیل یی باڑ لگانے کی تجویز دے دی ، ٹرمپ کی اس تجویز کا مقصد 17 روز سے جاری حکومتی شٹ ڈاؤن کا خاتمہ کرنا ہے۔ دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان میکسیکوبارڈر پر کنکریٹ کی دیوار بنانے کا بل نامنظور کرچکا ہے ،جہاں اپوزیشن ڈیموکریٹس کو اکثریت حاصل ہے ،نائب صدر مائیک پنس  کی زیر قیادت حکمران جماعت کے وفد نے ڈیموکریٹس سے  مذاکرات بھی کیے جو بے نتیجہ رہے۔ بعض اطلاعات کے مطابق ڈیموکریٹس نےسٹیل کی باڑ لگانے پر رضامندی ظاہر کردی ہے ۔صدر ٹرمپ نے شٹ ڈاؤن کے تناظر میں قومی ایمرجنسی لگانے کی دھمکی دے رکھی ہے۔