Friday, April 19, 2024

امریکی صدر نے مسئلہ  کشمیر پر بھارتی موقف کی نفی کر دی

امریکی صدر نے مسئلہ  کشمیر پر بھارتی موقف کی نفی کر دی
August 26, 2019
بیارٹز( 92 نیوز)  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  مسئلہ  کشمیر پر بھارتی موقف کی نفی کر دی  ، کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ مسئلہ کشمیر حل کرے ۔ جی سیون اجلاس کے سلسلے میں فرانس کے شہر  بیارٹز  میں موجود امریکی صدر سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ملاقات کی  جس میں مسئلہ کشمیرپر بھی بات ہوئی ،  امریکی  صدر نےکشمیرہمارا  اندرونی معاملہ ہے کے بھارتی موقف کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ  امیدہےپاکستان اوربھارت مل کر اس مسئلےکاحل کریں گے۔