Saturday, May 11, 2024

امریکی صدر نے لیڈر کلائمٹ سمٹ 2021 کا آغاز کردیا

امریکی صدر نے لیڈر کلائمٹ سمٹ 2021 کا آغاز کردیا
April 22, 2021

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے لیڈر کلائمٹ سمٹ 2021 کا آغاز کردیا، چین اور روس کے صدر، انگلینڈ اور بھارتی وزیر اعظم سمیت عالمی رہنماوں کی شرکت وزیر اعظم پاکستان کی نمائندگی معاون خصوصی ملک امین اسلم کررہے ہیں۔

امریکہ نے موسمیاتی خطرات کم کرنے کے لئے 2030 تک کاربن کی پیداوار نصف تک لانے کا اعلان کردیا ، امریکی صدر نے کہا کہ دنیا کو موسمی اثرات سے محفوظ بنانا ضروری ہوگیا، امریکی صدر کلائمٹ چینج کے خطرات کم کرنے کے لئے معاشی تقاضے بدلنا ہوں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ دنیا بھر میں گرین ملازمتیں فراہم کی جانی چاہئے۔ چینی صدر شی نے کلائمٹ چینج میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر بات کی کلائمٹ چینج ہماری ترجیح ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ  ماحولیاتی ،و موسمیاتی خطرات کو کو کم کرنے پر توجہ دینا ہوگی۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی سمٹ سے خطاب کیا۔