Friday, April 26, 2024

امریکی صدر نے سری لنکا دھماکوں پر مذمتی ٹویٹ میں ہلاکتوں کی تعداد 13کروڑ ‏‏80لاکھ لکھ دی

امریکی صدر نے سری لنکا دھماکوں پر مذمتی ٹویٹ میں ہلاکتوں کی تعداد 13کروڑ ‏‏80لاکھ لکھ دی
April 21, 2019

واشنگٹن ( 92 نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک اور  غلطی جگ ہنسائی کا سبب بن گئی ، سری لنکا دھماکوں  پر مذمتی ٹویٹ میں  ہلاکتوں کی تعداد  تیرہ کروڑ 80 لاکھ لکھ دی ، غلطی کا احساس ہونے پر  فوری ٹویٹ ڈیلیٹ کردی۔

امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ اپنی  اور اوٹ پٹانگ حرکتوں کے باعث  آئے روز  خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں ، کبھی وہ  مخالفین کی نقلیں اتارتے ہیں ،کبھی سربراہان مملکت کے ہاتھ کھینچتے نظر آتے ہیں ۔

سری لنکا میں ہونے والی دہشتگردی پر جہاں پوری دنیا سوگ میں ڈوبی ہوئی ہے وہیں ٹرمپ نے  بڑی غلطی کرکے ایک بار پھر اپنا مذاق بنالیا ہے ۔

سری لنکن دھماکوں  سے متعلق مذمتی ٹویٹ کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے  ہلاکتوں کی تعداد تیرہ کروڑ اسی لاکھ لکھ دی، ٹرمپ کی جب آنکھ کھلی اور غلطی کا احساس ہوا  تو  ٹویٹ ڈیلیٹ  کردی ۔

امریکی صدر  کی اس غیر ذمہ دارانہ حرکت پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔