Friday, April 19, 2024

امریکی صدر نے داعش سربراہ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

امریکی صدر نے داعش سربراہ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی
October 27, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کر دی کہ دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد مارا گیا ، داعش سربراہ نے فرار میں ناکامی کے بعد خود کو تین بچوں سمیت دھماکے سے اڑا یا ، لاش کی شناخت ڈی این اے سے کی گئی ۔ امریکی صدر نے پریس بریفنگ میں تصدیق کی کہ کالعدم داعش کا سربراہ ایک حملے میں مارا گیا ، صدر ٹرمپ کے مطابق امریکی سپیشل فورسز نے شام کے شمال مغربی علاقے میں بغدادی کی موجودگی کی تصدیق کے بعد آپریشن کیا جس میں بغدادی کے کئی ساتھی بھی مارے گئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ بغدادی خود کو بچانے کیلئے ایک بند سرنگ میں گھس گیا تھا ، جہاں گھیرے جانے پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑادیا ، اس دوران کے تین بچے بھی مارے گئے۔ صدر ٹرمپ نے بتایا کہ بغدادی کی لاش بری طرح مسخ ہوچکی تھی ، اس کی شناخت پندرہ منٹ میں ڈی این اے کے ذریعے کی گئی۔ بغدادی کی ہلاکت کے بعد اس متعلقہ کمپاؤنڈ سے حساس معلومات و مواد کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ، در ٹرمپ نے اس موقع پر روس، ترکی، عراق اور شام کے عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔