Friday, April 19, 2024

امریکی صدر نے جمال خشوگی کے قتل کے پیچھے سعودی ولی عہد کا ہاتھ ہونے کا شبہ ظاہر کردیا

امریکی صدر نے جمال خشوگی کے قتل کے پیچھے سعودی ولی عہد کا ہاتھ ہونے کا شبہ ظاہر کردیا
October 24, 2018
واشنگٹن ( 92 نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے سعودی صحافی جمال خشوگی  کے قتل کے پیچھے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ہاتھ ہونے کا شبہ ظاہرکردیا۔ان کا کہنا ہے کہ  ریاض میں سب کچھ محمد بن سلمان کی مرضی کے مطابق ہوتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی صحافی جمال خشوگی  کے قتل کے حوالے سے ایک اور بیان دے ڈالا، امریکی اخبار کو انٹرویو میں امریکی صدر کا کہناتھاکہ جمال خشوگی کے قتل میں پیچھے سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان ملوث ہوسکتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ ریاض میں  ہر چیز سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے زیرانتظام ہیں۔ محمد بن سلمان سےملاقات کے دوران واقعے سے متعلق باریک بینی سے سوالات کیے۔ امریکی صدر نے اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید بتایا کہ انہوں نے محمد بن سلمان سے واقعے کی ابتدائی منصوبہ بندی سے متعلق معلومات کے حوالے سے بھی سوال کیا۔جس پر انہوں نےکسی بھی معلومات کے حوالے سے لاعلمی کا اظہارکیاہے۔ اس سے قبل جاری کردہ بیان میںا مریکی صدر کا کہناتھاکہ سعودی عرب نے بدترین انداز میں جمال خشوگی کے قتل پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔