Monday, September 16, 2024

امریکی صدر نے ایوانکا کےکہنےپر شام پر میزائل برسانےکا حکم دیا : ایرک ٹرمپ

امریکی صدر نے ایوانکا کےکہنےپر شام پر میزائل برسانےکا حکم دیا : ایرک ٹرمپ
April 11, 2017
واشنگٹن (ویب ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ کے صاحبزادے ایرک نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر نے ایوانکا کے کہنے پر شام پر میزائل برسانے کا حکم دیا،،ایرک کے بقول ان کی بہن کیمیائی حملہ دیکھ کر انتہائی دلبرداشتہ ہوچکی تھیں۔ تفصیلات کےمطابق برطانوی اخبار ٹیلی گراف سے گفتگو کرتے ہوئے ایرک ٹرمپ نے کہا کہ شام پر امریکی حملہ ثابت کرتا ہےکہ ٹرمپ پیوٹن لیگ میں شامل نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا ان کی بہن ایوانکا ٹرمپ شام میں کیمیائی حملے کے بعد انتہائی افسردہ تھیں اور ان کی مداخلت کے بعد ہی امریکہ نے کیمیائی حملے پر اپنا ردعمل دیا۔ ایرک کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں دنیا بھر میں ظلم کا شکار ہونے والوں سے یکجہتی کیلئے اپنے آپ کو ایک بار پھر وقف کرنا ہوگا۔