Saturday, May 18, 2024

امریکی صدر نے اسرائیل کی گولان کی پہاڑیوں پر خودمختاری کے اعلامیہ پر دستخط ‏کردیے

امریکی صدر نے اسرائیل کی گولان کی پہاڑیوں پر خودمختاری کے اعلامیہ پر دستخط ‏کردیے
March 26, 2019

واشنگٹن  ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  اسرائیل کی گولان کی پہاڑیوں پرخود مختاری کےاعلامیےپردستخط کردئیے۔

اعلامیے پر دستخط کرنے کے وقت اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ وائٹ ہاوس میں موجود تھے۔

امریکی صدر نے اعلامیہ پر دستخط کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  اب اسرائیل کو اپنا دفاع مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا اسرائیل کی گولان کی پہاڑیوں پر خود مختاری کو تسلیم کرنے میں دیر کی گئی، اسرائیل کا یہ حق امریکا کو بہت پہلے تسلیم کر لینا چاہیے تھا۔

دوسری جانب روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نےامریکی ہم منصب مائیک پومپیوکو فون کرکےفیصلےکی مذمت کی۔

انہوں نے کہااس فیصلے سےمشرق وسطیٰ کی صورتحال مزیدخراب ہوگی۔

دوسری جانب  سعودی عرب نے بھی شدید رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے  امریکی اقدام کی مذمت کی ہے ۔

سعودی عرب کی جانب سے  بھی امریکی فیصلے کو رد کیا گیا ہے ۔