Friday, April 26, 2024

امریکی صدر فلسطین، اسرائیل تنازع ختم کرانے کے خواہشمند

امریکی صدر فلسطین، اسرائیل تنازع ختم کرانے کے خواہشمند
September 27, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ دور صدارت ختم ہونے سے پہلے فلسطین، اسرائیل تنازع ختم  کرانے کے خواہشمند بن گئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران کہا کہ فلسطین اسرائیل تنازع کے خاتمے کیلئے دو ریاستی حل چاہتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دوریاستی حل  ہی اس تنازع کو ختم کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ دوسری جانب  نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ  مستقبل میں آنے والی فلسطینی ریاست غیر عسکری ہونی چاہیے اور فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیل کو یہودیوں کی ریاست سمجھا جانا چاہیے۔