Thursday, March 28, 2024

امریکی صدر جوبائیڈن کا اسلحے پر کنٹرول کیلئے ایگزیکٹو اتھارٹی کے استعمال کا فیصلہ

امریکی صدر جوبائیڈن کا اسلحے پر کنٹرول کیلئے ایگزیکٹو اتھارٹی کے استعمال کا فیصلہ
April 8, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن اسلحے پر کنٹرول کیلئے پرعزم ہیں، ایگزیکٹو اتھارٹی کے استعمال کا فیصلہ کرلیا۔

جو بائیڈن مسلح تشدد کے خاتمے کیلئے تین ایگزیکٹوآرڈرز پر دستخط کریں گے، کہتے ہیں بہت ہوچکا، تشدد ہرصورت رکنا چاہئے، امریکا میں ہر روز 360 افراد گولیوں کا نشانہ بنتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ، لوگوں کی ہتھیاروں تک رسائی کو مشکل بنائیں گے، محکمہ انصاف ریڈ فلیگ قانون سازی کا مسودہ تیار کررہا ہے۔