Friday, March 29, 2024

امریکی صدر جوبائیڈن نے کورونا ویکسین کا بوسٹر شاٹ لگوا لیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے کورونا ویکسین کا بوسٹر شاٹ لگوا لیا
September 28, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے کورونا ویکسین کا بوسٹر شاٹ لگوا لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر جوبائیڈن کو بوسٹر شاٹ وائٹ ہاؤس میں لگایا گیا۔ امریکی صدر نے کہا خاتون اول کو بھی ویکسین لگائی جائے گی ۔ کورونا وبا کو شکست دینے کے لیے تمام افراد کو ویکسین لگوانا ضروری ہے۔ ویکسین لگوائیں ، یہ آپ کی اور آپ کے اردگرد کے لوگوں کی جان بچا سکتی ہے۔

ادھر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطیہ کر لیا۔