Friday, April 19, 2024

امریکی صدر جوبائیڈن نے مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستوں کا قیام قرار دے دیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستوں کا قیام قرار دے دیا
May 22, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) عالمی دباؤ پر امریکا بھی اسرائیل کی پشت پناہی سے پیچھے ہٹنے لگا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستوں کا قیام قرار دے دیا۔

جنوبی کوریا کے صدر مون جے اُن کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا ہماری پالیسی میں تبدیلی صرف یہ ہے کہ مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل ہو۔ یقین ہے اس پر آگے بڑھا جا سکتا ہے۔ وہ اس مقصد کے حصول کیلئے جنگ بندی سے پہلے پیشرفت نہیں کر سکتے تھے۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا مغربی پٹی میں فلسطینیوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ واضح ہے کہ مغربی پٹی میں فلسطینی محفوظ ہوں۔ غزہ کے شہریوں کو امداد دینی ہو گی اور انکے نقصان کا ازالہ کرنا ہو گا۔

ادھر امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن نے اسرائیلی ہم منصب کو دوٹوک پیغام میں کہا ہمیشہ آپ کی حمایت نہیں کر سکتے۔ اقوام متحدہ میں فرانسیسی کوششوں کی مخالفت جاری نہیں رکھ سکتے۔