Friday, May 10, 2024

امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کی ورچوئل ملاقات

امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کی ورچوئل ملاقات
November 16, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کی ورچوئل ملاقات ہوئی، چین امریکا تعلقات کے مستقبل اور اسٹریٹجک معاملات پر بات چیت کی گئی۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن نے امریکی ترجیحات اور تحفظات سے آگاہ کیا۔ چینی صدر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں روابط اور تعاون بڑھنا چاہیے، دوطرفہ تعلقات کومثبت سمت میں آگے بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔