Thursday, March 28, 2024

امریکی صدر جوبائیڈن افغان جنگ کے خاتمے اور امن معاہدے میں پاکستان کے اہم کردار کے معترف

امریکی صدر جوبائیڈن افغان جنگ کے خاتمے اور امن معاہدے میں پاکستان کے اہم کردار کے معترف
May 6, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن افغان جنگ کے خاتمے اور امن معاہدے میں پاکستان کے اہم کردار کے معترف نکلے۔

حکومت کے سو دن مکمل ہونے پر پاکستانی نژاد طاہر جاوید سمیت ڈیموکریٹک رہنماؤں سے خطاب میں جو بائیڈن نے کہا افغان جنگ کے خاتمے اور امن معاہدے میں پاکستان کا کردار اہم ہے۔ مستقبل میں بھی پاکستان کا اہم کردار رہے گا۔ مسلمانوں پر پابندی کے خاتمے سمیت تمام وعدے پورے کیے ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے پر تمام اقوام عالم کو اکٹھا کرکے پیش رفت کی ہے۔ مسائل اور ان کے حل سمیت حکومتی کارکردگی سے آگاہی کو یقینی بناؤں گا۔