Friday, April 19, 2024

امریکی صدر جو بائیدن تباہ کن بگولوں سے متاثرہ ریاست کینٹکی کا دورہ کرینگے

امریکی صدر جو بائیدن تباہ کن بگولوں سے متاثرہ ریاست کینٹکی کا دورہ کرینگے
December 14, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر جو بائیدن تباہ کن بگولوں سے متاثرہ ریاست کینٹکی کا دورہ کرینگے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر کو امدادی کاررائیوں پر بریفنگ دی گئی۔ کل (بدھ) کوریاست کا دورہ کریں گے۔

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دورے کے دوران امریکی صدر طوفان سے ہونیوالی تباہی کا جائزہ لیں گے۔

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ہر وہ چیز فراہم کرے گی جس کی ضرورت ہوگی۔

خبر ایجنسی کے مطابق طوفان، بگولوں سے کینٹکی میں 6 بچوں سمیت 64 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی ریاست کینٹکی میں اب بھی ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہیں۔