Sunday, May 19, 2024

امریکی صدر جرمنی پہنچ گئے‘ یورپی رہنماﺅں سے باہمی تجارت اور دیگر امور پر گفتگو کرینگے

امریکی صدر جرمنی پہنچ گئے‘ یورپی رہنماﺅں سے باہمی تجارت اور دیگر امور پر گفتگو کرینگے
April 24, 2016
برلن (ویب ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما جرمنی کے دو روزہ دورے پر ہینوور پہنچ گئے۔ جرمن چانسلر اینجلا مرکل کے علاوہ برطانیہ، فرانس اور اٹلی کے سربراہان مملکت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ باہمی تجارت اور دہشت گردی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق باراک اوباما آج صبح جرمنی پہنچے ہیں جہاں وہ جرمن چانسلر اینجلا مرکل سے ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنما مشرق وسطی اور یوکرائن میں سلامتی کی صورت حال اور عالمی معیشت سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے جس کے بعد وہ اینجلا مرکل کے ہمراہ ہینور کے عظیم الشان تجارتی میلے سے بھی خطاب کریں گے۔ صدر اوباما جرمن چانسلر کے ہمراہ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون، فرانس کے صدر فرانسوا اولاند اور اطالوی وزیر اعظم میٹیو رینزی سے بھی ملاقات کریں گے جس میں فرانس اور بلجیم میں ہونے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر مستقبل کی منصوبہ بندی پر بھی غور کیا جائے گا۔