Tuesday, April 23, 2024

امریکی صدر بھارتی وزیراعظم سے ملاقات میں پھر کشمیر پر بات کریں گے

امریکی صدر بھارتی وزیراعظم سے ملاقات میں پھر کشمیر پر بات کریں گے
August 26, 2019
واشنگٹن (92 نیوز) امریکا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو باریکی سے دیکھ رہا ہے۔ امریکی صدر بھارتی وزیراعظم سے ملاقات میں پھر کشمیر پر بات کریں گے۔ وائٹ ہاؤس  کے سینئر سرکاری عہدیدار کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جی  سیون سمٹ کے دوران بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر بھی بات ہو گی۔ امریکی عہدیدار کے مطابق امریکی صدر نریندر مودی سے پوچھیں گے کہ وہ علاقائی کشیدگی کو کم کرنے کیلئے کیا کر رہے ہیں؟ بھارتی وزیراعظم  سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی بات ہو گی کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کی حیثیت سے وہاں کیا کر رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے سینئر اہلکار کا کہنا تھا  امریکا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو بہت باریکی سے دیکھ رہا ہے۔