Friday, April 26, 2024

امریکی صدر براک اوباما کا روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کو ٹیلی فون، ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق معاہدے پر تبادلہ خیال

امریکی صدر براک اوباما کا روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کو ٹیلی فون، ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق معاہدے پر تبادلہ خیال
July 16, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر براک اوباما نے اپنے روسی ہم منصب کو ٹیلی فون کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔ ادھر معاہدے کا مسودہ توثیق کے لیے سلامتی کونسل میں پیش کر دیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان جوہری معاہدے کو حتمی شکل دینے میں روس نے اہم کردار ادا کیا جس پر امریکی صدر براک اوباما نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کو فون کر کے شکریہ ادا کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے  کہ دونوں رہنماؤں نے ایران معاہدے کے علاوہ شام میں جنگ سمیت دیگر ایشوز پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ دوسری جانب ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کا مسودہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کر دیا گیا ہے جس پر اگلے ہفتے ووٹنگ کی جائے گی جس کے بعد معاہدے کی توثیق کی جائے گی۔