Monday, September 16, 2024

امریکی صدر اوباما کا اپنے دور صدارت میں پہلی بار بالٹی مور کی مسجد کا دورہ

امریکی صدر اوباما کا اپنے دور صدارت میں پہلی بار بالٹی مور کی مسجد کا دورہ
February 4, 2016
بالٹی مور (ویب ڈیسک) امریکی صدر براک اوباما نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا میں مسلمانوں کوہراساں کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں مسلمانوں سے روا رکھے جانے والے سلوک پر دلی طور پر رنجیدہ ہیں۔ براک اوباما نے آٹھ سالہ دور اقتدار کے دوران پہلی بار امریکا میں کسی مسجد کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے بالٹی مور کی مسجدمیں مسلم کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی مرکزکے دورے کی دعوت دینے پر منتظمین کا شکرگزار ہوں۔ نصف صدی سے بالٹی مورکی مسجدامریکی معاشرے کا حصہ ہے۔ مساجدنے بھی ملک کی خدمت کی ہے۔ امریکی صدرنے ملکی ترقی میں کردار ادا کرنے پر مسلم کمیونٹی کے کردار کا بھی اعتراف کیا۔ اس موقع پر امریکی صدر نے امریکامیں مسلمانوں کوہراساں کئے جانے کابھی اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا مسلمانوں سے روارکھے جانے والے سلوک پردلی رنج ہے۔ امریکی قوم اسلام کی اقدار سے ناواقف ہے۔ امریکی صدر کاکہناتھاکہ ملکی ترقی میں مسلمانوں کے کردار کو سراہنے کی ضرورت ہے۔ تمام مذاہب کی حفاظت اوراحترام امریکی آئین و قانون میں شامل ہے۔ داعش سے پہلے دیگر شدت پسندگروپوں نے اسلام کوبدنام کرنے کی سازش کی۔ انہوں نے کہاکہ تعصب والی سیاست کومستردکرنے کی ضرور ت ہے جبکہ نفرت اورتعصب پھیلانے والوں کوسزادی جائے گی۔