Friday, April 26, 2024

امریکی صدر براک اوباما نے سائنسدانوں کو اعزازات سے نوازا، قائداعظم کے ذاتی معالج کے پوتے کو بھی ایوارڈ دیا گیا

امریکی صدر براک اوباما نے سائنسدانوں کو اعزازات سے نوازا، قائداعظم کے ذاتی معالج کے پوتے کو بھی ایوارڈ دیا گیا
May 20, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) وائٹ ہاؤس میں ہوئی تقریب میں ملک بھر سے منتخب سترہ سائنسدانوں کو سائنس، ٹیکنالوجی اور انوویشن کے قومی ایوارڈز اور میڈلز دیئے گئے۔ اس موقع پر اوباما نے کہا کہ "سائنس اور ٹیکنالوجی میں امریکہ کی ترقی کی بدولت ان گنت دریافتیں دنیا کی پہنچ میں ہیں جن میں نئے مواد، ڈیزائن، کینسر کے علاج کی ادویہ، کلین انرجی کی اقسام اور انسانی اعضا کی پیوندکاری شامل ہیں۔ صدرباراک اوباما نے کہا کہ وہ بطور صدر ملک اور دنیا کے فائدے کے کام کرنے پر سائنسدانوں کے ممنون ہیں۔ ایوارڈ پانے والوں میں مارک ایس ہمایوں، میری کلیئر کنگ، رابرٹ فشل شامل ہیں۔ مارک ہمایوں کو بائیو الیکٹرونکس کی ایجاد پر ایوارڈ دیا گیا جس کے استعمال سے نابیناؤں کی بصارت بحال ہو سکتی ہے۔