Friday, April 26, 2024

امریکی صدر باراک اوباما کی ٹیچرآف دی ایئر شانا کے ہمراہ ٹی ہاؤس آمد، چمکتی دھوپ میں چہل قدمی بھی کی

امریکی صدر باراک اوباما کی ٹیچرآف دی ایئر شانا کے ہمراہ ٹی ہاؤس آمد، چمکتی دھوپ میں چہل قدمی بھی کی
April 30, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے نیشنل ٹیچر آف دی ایئر شانا پیپلز کے ہمراہ ٹی ہاؤس میں چائے پی، چمکتی دھوپ میں اوباما اور شانا چہل قدمی کرتے رہے۔ امریکی صدر باراک اوباما اور نیشنل ٹیچرآف دی ائیر شانا پیپلز وائٹ ہاؤس سے نکلے اور چہل قدمی کرتے ہوئے قریبی ٹی ہاؤس جا پہنچے جہاں انہوں نے کچھ وقت گزارا اور چائے کا ایک ایک کپ لیا اور واپس چل دئیے۔ اس دوران ٹی ہاؤس میں عوام کم اورخفیہ ایجنسی کے اہلکار زیادہ دکھائی دئیے۔ سہانا موسم دیکھتے ہوئے امریکی صدرنے ٹی ہاؤس میں بیٹھنا مناسب نہیں سمجھا اور خوشگوار موسم میں نیشنل ٹیچر کا اعزاز پانے والی ٹیچرکے ہمراہ چائے کا مزہ لیتے رہے۔ اوباما شانا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس واپس لوٹ آئے۔