Tuesday, May 21, 2024

امریکی صدر باراک اوباما کا پناہ گزینوں اور امریکا آنیوالوں کا بھرپور دفاع

امریکی صدر باراک اوباما کا پناہ گزینوں اور امریکا آنیوالوں کا بھرپور دفاع
December 16, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر براک اوباما امریکا آنے والے پناہ گزینوں  کے دفاع میں سامنے آ گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی تاریخ مہاجرت کی ہی کہانی ہے۔ امریکی شہریت دیئے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اوباما نے امریکا آنے والے افراد اور پناہ گزینوں کا بھرپور دفاع کیا اور امریکی شہریوں پر زور دیا کہ وہ نفرت اور تعصب کے خلاف آواز بلند کریں۔ ان  کا کہنا تھا کہ امریکی مہاجرین کی اولاد ہی تو ہیں۔ اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لئے بغیر کہا کہ شاید دوسرے اپنی تاریخ بھول گئے ہیں۔ آج امریکا آنے والوں کی طرح ان کے باپ دادا بھی باہر سے آئے تھے۔ ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے آباؤاجداد آئرش تھے۔ ٹیڈ کروز اور مارکو روبیو کیوبن مہاجرین کی اولاد ہیں لیکن یہ تمام رہنما شامی مہاجرین کے امریکا آنے کی مخالفت کر رہے ہیں۔