Thursday, March 28, 2024

امریکی صدر باراک اوباما کا اوکلاہوما میں وفاقی جیل کا دورہ

امریکی صدر باراک اوباما کا اوکلاہوما میں وفاقی جیل کا دورہ
July 17, 2015
اوکلاہوما(ویب ڈیسک)امریکی صدر براک اوباما نے جمعرات کو ایک وفاقی جیل خانے کا دورہ کیا،اوباما عہدہ صدارت کے دوران وفاقی جیل کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی صدر بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق باراک اوباما کے دورے کا مقصد انصاف کے منصفانہ نظام اور قیدخانوں کی اصلاح کی ضرورت کو اجاگر کرنا تھا۔ امریکی صدر نے ملک کی وسط مغربی ریاست اوکلاہوما میں قائم الرینو کا دورہ کیا،جہاں قانون کا نفاذ کرنے والے حکام اور منشیات کے استعمال پر قید غیر متشدد مجرموں سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ اوباما نے قید تنہائی کی سزا پر وفاق کی جانب سے نظرثانی کا اعلان کرتے ہوئے کانگریس پر زور دیا کہ سال کے آخر تک سزاؤں سے متعلق فیصلوں میں اصلاح لانے سے متعلق قانون سازی منظور کی جائے۔ امریکہ میں قیدیوں کی سب سے بڑی تعداد بند ہے جو دنیا کے قیدخانوں کی آبادی کا پچیس فی صد بنتا ہے،جبکہ امریکہ کی آبادی دنیا کی آبادی کا محض پانچ فی صد ہے۔ om