Friday, April 19, 2024

امریکی صدر باراک اوباما نے ٹوئٹر پر اکاﺅنٹ بنا لیا، 24منٹ میں فالورز کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی

امریکی صدر باراک اوباما نے ٹوئٹر پر اکاﺅنٹ بنا لیا، 24منٹ میں فالورز کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی
May 19, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا اکاونٹ بنایا لیا ہے، اکاونٹ بننے کے چوبیس منٹ کے اندر اندر ان کے فالورز کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی۔ اپنی پہلی ٹویٹ میں اوباما نے لکھا ”ہیلو ٹوئٹر! میں باراک ہوں، جی واقعی، مجھے صدر بنے چھ سال ہوگئے ہیں اور بالآخر انہوں نے مجھے میرا ٹوئٹر اکاونٹ دے دیا ہے“۔ صدر اوباما کی سرکاری ٹوئٹر فیڈ پر ان کے فالورز کی تعداد چھ کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ ٹوئٹر اکاونٹ کے ذریعے صدر اوباما براہ راست امریکی عوام سے رابطے میں رہیں گے اور تمام ٹویٹس ان کی اپنی لکھی ہوئی ہوں گی۔ فی الوقت صدر اوباما خود پینسٹھ افراد کو فالو کر رہے ہیں جن میں بل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش اور FLOTUS@ شامل ہے جو امریکی خاتونِ اول کا ٹوئٹر اکاونٹ ہے۔